نریندر مودی کشمیریوں کے من کی بات بھی سن لیں، تنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہی حل کیا جاسکتاہے، میر واعظ

سرینگر ۔ 19 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو صرف کشمیریوں کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق ہی حل کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہر ماہ ریڈیو اور ٹی وی کے ذریعے بھارتی عوام سے ” من کی بات“ پروگرام میںمخاطب ہوتے ہیں لہذا انہیں کشمیریوں کے من کی بات …

سرینگر ۔ 19 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو صرف کشمیریوں کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق ہی حل کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہر ماہ ریڈیو اور ٹی وی کے ذریعے بھارتی عوام سے ” من کی بات“ پروگرام میںمخاطب ہوتے ہیں لہذا انہیں کشمیریوں کے من کی بات بھی سننی چاہیے جو یہ ہے کہ بھارت تنازعہ کشمیر کی حقیقت تسلیم کرے اور کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق ، حق خود ارادیت دے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ کشمیری ان وعدوں کا وفا چاہتے ہیں جو بھارتی حکمرانوں نے کشمیریوں سے کر رکھے ہیں۔