مقبوضہ کشمیر، لال چوک کی طرف مارچ کو روکنے کیلئے سرینگر میں پابندیاںنافذ

سرینگر ۔ 19 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںکٹھ پتلی انتظامیہ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مقبوضہ علاقے کے دورے کے خلاف لوگوں کو سرینگر کے تاریخی لال چوک کی طرف احتجاجی مارچ سے روکنے کیلئے آج شہر میں کرفیو جیسی پابندیاں نافذ کر دی ہیں ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مارچ کی کال سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت …

سرینگر ۔ 19 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںکٹھ پتلی انتظامیہ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مقبوضہ علاقے کے دورے کے خلاف لوگوں کو سرینگر کے تاریخی لال چوک کی طرف احتجاجی مارچ سے روکنے کیلئے آج شہر میں کرفیو جیسی پابندیاں نافذ کر دی ہیں ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مارچ کی کال سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے دی ہے ۔ بھارت کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے سرینگر کے لال چوک میں ہی ایک عوامی اجتماع سے اپنی تقریر کے دوران کشمیریوں کو انکا ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کیا تھا۔حریت رہنماﺅںاورتنظیموں نے لوگوںسے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع پر اپنے گھروں کی چھتوں اور دیگر مقامات پر سیاہ جھنڈے بھی لہرائےں۔