تہران ۔ 22 مئی (اے پی پی) ایران نے امریکا کی جانب سے سخت ترین اقتصادی اور معاشی پابندیوں کے نفاذ سے متعلق نئی حکمت عملی مسترد کردی ۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے ایران کے خلاف کڑی پابندیاں عائد کرنے کے بیان کے ردِ عمل میں امریکا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی صدر کا …
امریکا، ایران پر اپنی مرضی مسلط نہیںکرسکتا، حسن روحانی

مزید خبریں
تہران ۔ 22 مئی (اے پی پی) ایران نے امریکا کی جانب سے سخت ترین اقتصادی اور معاشی پابندیوں کے نفاذ سے متعلق نئی حکمت عملی مسترد کردی ۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے ایران کے خلاف کڑی پابندیاں عائد کرنے کے بیان کے ردِ عمل میں امریکا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ آج کی دنیا یہ قبول نہیں کرے گی کہ امریکا ان کے لئے فیصلہ کرے کیونکہ تمام ممالک آزاد ہیں، ایران بھی آزاد ملک ہے اور ہم اپنی مرضی کے مطابق فیصلے کریں گے








