سرینگر ۔ 22 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں سید علی گیلانی، میرواعظ محمد عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے کہا ہے کہ عید گاہ مارچ کو روکنے کیلئے پابندیوں کا نفاذ اور حریت قائدین کو گھروں اور تھانوں میں نظربند رکھنے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اسے کٹھ پتلی انتظامیہ کی طر ف سے شکست کا اعتراف ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی، …
عیدگاہ مارچ کو ناکام بنانے کیلئے پابندیوں کے نفاز اور حریت رہنماﺅں کی نظربندی کی شدید مذمت

مزید خبریں
سرینگر ۔ 22 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں سید علی گیلانی، میرواعظ محمد عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے کہا ہے کہ عید گاہ مارچ کو روکنے کیلئے پابندیوں کا نفاذ اور حریت قائدین کو گھروں اور تھانوں میں نظربند رکھنے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اسے کٹھ پتلی انتظامیہ کی طر ف سے شکست کا اعتراف ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی، میرواعظ محمد عمر فاروق اور محمد یاسین ملک جنہیں عید گاہ چلو مارچ کی قیادت سے روکنے کیلئے انتظامیہ نے نظربند کر رکھا تھا نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاہے کہ کٹھ پتلی انتظامیہ سیاسی سطح پر حریت قیادت کو مقابلہ کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ۔








