امداد کی فراہمی میں رکاوٹیں یمن میں خوفناک انسانی بحران کی راہ ہموار کر رہی ہیں اقوام متحدہ کے ایمرجنسی ریلیف کوارڈینیٹر مارک لو کاک کا بیان

اقوام متحدہ ۔25مئی (اے پی پی)امداد کی فراہمی میں رکاوٹیں یمن میں خوفناک انسانی بحران کی راہ ہموار کر رہی ہیں۔ یہ بات اقوام متحدہ کے ایمرجنسی ریلیف کوارڈینیٹر مارک لوکاک نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ یمن میں دو کروڑ بیس لاکھ افراد افراد کی زندگیوںکا دارو مدار امداد پر ہے اور ان میں سے چوراسی لاکھ کے سروں پر فاقہ کشی کا خطرہ منڈلا رہا …

اقوام متحدہ ۔25مئی (اے پی پی)امداد کی فراہمی میں رکاوٹیں یمن میں خوفناک انسانی بحران کی راہ ہموار کر رہی ہیں۔ یہ بات اقوام متحدہ کے ایمرجنسی ریلیف کوارڈینیٹر مارک لوکاک نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ یمن میں دو کروڑ بیس لاکھ افراد افراد کی زندگیوںکا دارو مدار امداد پر ہے اور ان میں سے چوراسی لاکھ کے سروں پر فاقہ کشی کا خطرہ منڈلا رہا ہے، ایسی صورتحال میں ایک خوفناک انسانی بحران سے بچنے کےلئے یمن میں تمام متحارب فریق پرتشدد کارروائیاں فوری بند کریں، اگر یہ کارروائیاں بند نہ کی گئیں تو رواں سال کے آخر تک مزید ایک کروڑ افراد ایسی ہی صورتحال میں چلے جائیں گے۔