فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اتوار سے فرانس میں شروع ہوگا، تیاریاں عروج پر، رافیل نڈال مردوں کے سنگلز مقابلوں میں اعزاز کا دفاع کرینگے، جیلینا اوسٹاپنکو خواتین کے سنگلز مقابلوں میں اعزاز کا دفاع کرینگی

پیرس ۔ 25 مئی (اے پی پی) رواں برس کا دوسرا بڑا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اتوار کو فرانس کے دارلحکومت پیرس میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں جو آج ہفتہ کو مکمل کرلیں جائینگی۔ میگا ایونٹ کلے کورٹ پر کھیلا جائیگا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر …

پیرس ۔ 25 مئی (اے پی پی) رواں برس کا دوسرا بڑا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اتوار کو فرانس کے دارلحکومت پیرس میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں جو آج ہفتہ کو مکمل کرلیں جائینگی۔ میگا ایونٹ کلے کورٹ پر کھیلا جائیگا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئینگے۔ میگا ایونٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز ویمنز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز سمیت دیگر مقابلے ہونگے۔ ہسپانوی شہرہ آفاق ٹینس سٹار رافیل نڈال میگا ایونٹ کے مینز سنگلز مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں لٹویا کی جیلینا اوٹاپنکو اپنے اعزاز کا دفاع کرینگی۔

مزید خبریں