انقرہ ۔ 27 مئی (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ملکی کرنسی ” لیرا “ کے استحکام کے لیے اہل وطن سے مدد طلب کرلی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کی کرنسی لیرا اس وقت شدید بحران کا شکار ہے اور حالیہ عرصے میں اس کی شرح تبادلہ شدید متاثر ہوئی ہے۔انھوں نے بتایا کہ صدر رجب طیب اردوان نے مشرقی شہر ارزرورم میں ایک تقریب سے …
ترکی کے صدر نے ملکی کرنسی ” لیرا “ کے استحکام کے لیے اہل وطن سے مدد طلب کرلی

مزید خبریں
انقرہ ۔ 27 مئی (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ملکی کرنسی ” لیرا “ کے استحکام کے لیے اہل وطن سے مدد طلب کرلی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کی کرنسی لیرا اس وقت شدید بحران کا شکار ہے اور حالیہ عرصے میں اس کی شرح تبادلہ شدید متاثر ہوئی ہے۔انھوں نے بتایا کہ صدر رجب طیب اردوان نے مشرقی شہر ارزرورم میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران اہل وطن سے اپیل کی کہ انھوں نے جو یورو اور ڈالر اپنے گھروں میں سنبھال کررکھے ہیں ان کی لیرا میں سرمایہ کاری کریں تاکہ ملکی کرنسی مستحکم ہوسکے۔یاد رہے کہ چند ہفتوں کے دوران لیرا کی شرح تبادلہ ڈالر کے مقابلے میں 16 فیصد کم ہوئی ہے۔








