تہران۔ 28 مئی (اے پی پی) ایران کے صدرحسن روحانی نے کہا کہ ہم باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ امریکی پابندیوں کو فرصت میں تبدیل کرسکتے ہیں۔ایرانی خبر رسان ادارے کے مطابق ایرانی پروفیسروں اور اقتصادی شخصیات کے ساتھ ملاقات میں صدر حسن روحانی نے ایران کے نجی شعبے کی جانب سے دشمن کی پابندیوں کو ناکام بنانے کی حمایت کرتے ہوئے امریکا کے ایرانی قوم کے ساتھ عدم …
ایران پر امریکی پابندیوں کا کوئی اثر نہیں پڑے گا، صدر حسن روحانی

مزید خبریں
تہران۔ 28 مئی (اے پی پی) ایران کے صدرحسن روحانی نے کہا کہ ہم باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ امریکی پابندیوں کو فرصت میں تبدیل کرسکتے ہیں۔ایرانی خبر رسان ادارے کے مطابق ایرانی پروفیسروں اور اقتصادی شخصیات کے ساتھ ملاقات میں صدر حسن روحانی نے ایران کے نجی شعبے کی جانب سے دشمن کی پابندیوں کو ناکام بنانے کی حمایت کرتے ہوئے امریکا کے ایرانی قوم کے ساتھ عدم دشمنی کے دعوے کو بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قراردیا اور کہا کہ امریکی حکام جھوٹ بولتے ہیں کہ ان کا مقصد صرف ایرانی عوام کو نقصاں پہنچانا ہے۔حسن روحانی نے کہا کہ گذشتہ 40 برسوں سے امریکا ایرانی قوم کو نشانہ بنا رہا ہے۔ امریکی پابندیاں ایرانی قوم کے خلاف نہیں تو پھر کس کے خلاف ہیں۔








