کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی کی طرف سے بلال احمد گنائی کے قتل کی شدید مذمت

سرینگر ۔ 29 مئی (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے پلوامہ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں ایک عام شہری بلال احمد گنائی کے بلا جوازقتل کی شدید مذمت کی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری بیان میں گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیاکہ بھارتی فوجی کارروائیوں کے دوران دانستہ طورپر شہری آبادی پر بندوق کے دھانے کھول …

سرینگر ۔ 29 مئی (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے پلوامہ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں ایک عام شہری بلال احمد گنائی کے بلا جوازقتل کی شدید مذمت کی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری بیان میں گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیاکہ بھارتی فوجی کارروائیوں کے دوران دانستہ طورپر شہری آبادی پر بندوق کے دھانے کھول کر کشمیری حریت پسند عوام میں خوف وہراس کاماحول قائم رکھنا چاہتے ہیں