پی ڈی پی نے نہتے کشمیریوں کے خلاف ایک جنگ چھیڑ رکھی ہے بھارت کی طرف سے جنگ بندی کا اعلان محض ایک دھوکہ ہے ، سیدعلی گیلانی

سرینگر ۔ 30 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے بھارتی فورسز کی جانب مقبوضہ علاقے میں سرکاری دہشت گردی کی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بی جے پی کی شہ پر بھارت نواز پی ڈی پی نے نہتے کشمیریوں کے خلاف ایک جنگ چھیڑ رکھی ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں …

سرینگر ۔ 30 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے بھارتی فورسز کی جانب مقبوضہ علاقے میں سرکاری دہشت گردی کی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بی جے پی کی شہ پر بھارت نواز پی ڈی پی نے نہتے کشمیریوں کے خلاف ایک جنگ چھیڑ رکھی ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں شوپیاں سوگن میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں نہتے شہریوں کے خلاف یلغاراوراملاک کو نقصان پہنچانے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی کارروائیاں صرف ذہنی مریض ہی کرسکتے ہیں ۔