امریکا میں مکئی، گندم اور سویابین کے نرخوں میں کمی

نیویارک ۔ 30 مئی (اے پی پی) امریکا میں مکئی، گندم اور سویابین کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ چین کے ساتھ تجارتی کشیدگی کے باعث طلب میں کمی ہے۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں وقفے پر مکئی کے جولائی کے لیے سودے 7.75 سینٹ کم ہوکر 3.98 ڈالر فی بشل سے معمولی زیادہ رہے۔گندم کے جولائی کے لیے سودے 8 سینٹ کمی کے ساتھ 5.35 ڈالر فی بشل …

نیویارک ۔ 30 مئی (اے پی پی) امریکا میں مکئی، گندم اور سویابین کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ چین کے ساتھ تجارتی کشیدگی کے باعث طلب میں کمی ہے۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں وقفے پر مکئی کے جولائی کے لیے سودے 7.75 سینٹ کم ہوکر 3.98 ڈالر فی بشل سے معمولی زیادہ رہے۔گندم کے جولائی کے لیے سودے 8 سینٹ کمی کے ساتھ 5.35 ڈالر فی بشل طے پائے۔ سویابین کے جولائی کے لیے سودے 9.50 سینٹ کمی کے ساتھ 10.32 ڈالر فی بشل طے پائے۔