اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے ابتدائی دس ماہ میں جولائی تا اپریل نجی شعبہ نے 482 ارب روپے کے قرضے حاصل کئے ہیں جن میں سے تقریباً 60 فیصد یعنی 291 ارب روپے کے قرضہ جات شارٹ ٹرم ورکنگ کیپٹل کی مد میں حاصل کئے گئے ہیں۔سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017ءکے دوران …
نجی شعبہ نے جولائی تا اپریل 482 ارب روپے کے قرضے حاصل کئے ،سٹیٹ بینک

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے ابتدائی دس ماہ میں جولائی تا اپریل نجی شعبہ نے 482 ارب روپے کے قرضے حاصل کئے ہیں جن میں سے تقریباً 60 فیصد یعنی 291 ارب روپے کے قرضہ جات شارٹ ٹرم ورکنگ کیپٹل کی مد میں حاصل کئے گئے ہیں۔سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017ءکے دوران نجی شعبہ نے فکسڈ انویسٹمینٹ کے لئے 365.9 ارب روپے کے قرضے حاصل کئے تھے جس سے شعبہ کی کارکردگی بڑھانے میں مدد حاصل ہوئی۔ ایس بیپی کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دس مہینوں کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر نے 123 ارب روپے کے قرضے حاصل کئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران شعبہ کی جانب سے حاصل کردہ قرضوں کا حجم 93 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔








