اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے دوران چینی کی برآمدات میں 300 فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی دس مہینوں کے دوران چینی کی قومی برآمدات 300 فیصد کے اضافہ سے 50 کروڑ ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا …
چینی کی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 300 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے دوران چینی کی برآمدات میں 300 فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی دس مہینوں کے دوران چینی کی قومی برآمدات 300 فیصد کے اضافہ سے 50 کروڑ ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران 1.2 ملین ٹن چینی برآمد کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چینی کی سالانہ پیداوار 7.7ملین ٹن سے زائد ہے۔ چینی کی مقامی طلب کو پورا کرنے کے بعد اضافی سٹاک کو برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔








