بیجنگ ۔31 مئی (اے پی پی) چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے ریاستی کونسل کے ایک اجلاس کی صدارت کی۔چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق مذکورہ اجلاس میں بیرونی سرمایہ کاری کے موثراستعمال کے لئے اقدامات کا تعین کیا گیا۔ ان اقدامات میں مزید کھلے پن کے ذریعے معیشت کے ڈھانچے کی بہتری ،وسیع پیمانے پر زندگی میں روز مرہ استعمال ہونے والی اشیا پر درآمدی محصولات میں کمی …
چینی وزیر اعظم کی زیر صدارت ریاستی کونسل کا اجلاس، اقتصادی اصلاحات کا جائزہ لیا گیا

مزید خبریں
بیجنگ ۔31 مئی (اے پی پی) چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے ریاستی کونسل کے ایک اجلاس کی صدارت کی۔چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق مذکورہ اجلاس میں بیرونی سرمایہ کاری کے موثراستعمال کے لئے اقدامات کا تعین کیا گیا۔ ان اقدامات میں مزید کھلے پن کے ذریعے معیشت کے ڈھانچے کی بہتری ،وسیع پیمانے پر زندگی میں روز مرہ استعمال ہونے والی اشیا پر درآمدی محصولات میں کمی اور معذور بچوں کے علاج معالجے کے لئے امدادی نظام قائم کرنا شامل ہیں۔ منڈی میں رسائی کے لئے نرم پالیسی اپنائی جائے گی اس کے علاوہ مستقبل میں بیرونی سرمایہ کاروں کی چین میں خام تیل اور خام لوہےکی تجارت میں حصہ لینے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔








