تہران۔ یکم جون (اے پی پی)ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے دنیا کے مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ کے نام اپنے مراسلے میں ایٹمی معاہدے سے امریکا کی یکطرفہ علیحدگی کے بعد کی صورت حال سے آگاہ کیا ہے۔ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے دنیا کے مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ کے نام …
ایرانی وزیر خارجہ کا ایٹمی معاہدے سے متعلق مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ کے نام مراسلہ

مزید خبریں
تہران۔ یکم جون (اے پی پی)ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے دنیا کے مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ کے نام اپنے مراسلے میں ایٹمی معاہدے سے امریکا کی یکطرفہ علیحدگی کے بعد کی صورت حال سے آگاہ کیا ہے۔ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے دنیا کے مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ کے نام اپنے مراسلے میں ایٹمی معاہدے کو سبوتاژکرنے لئے امریکا کے غیرقانونی اور اشتعال انگیز اقدامات پر روشنی ڈالی ہے۔بہرام قاسمی نے کہا کہ دنیا کے مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ کے نام وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا یہ مراسلہ خصوصی نمائندوں اور ایران کے سفیروں کے ذریعے پہنچایا جا رہا ہے۔








