چین اور جرمنی کو عالمی استحکام کے لئے مشترکہ کوشش کرنی چاہیئے ، چینی وزیر خارجہ

برلن۔ یکم جون (اے پی پی) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ اس وقت بین الاقوامی صورتحال میں بڑی تبدیلیاں آ رہی ہیں،ہمیں اہم اور مشکل مسائل کا سامنا ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق برلن میں اپنے جرمن ہم منصب ماس کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ یک پہلویت اور تجارتی تحفظ پسندی بھی بڑھ رہی ہے۔ وانگ ای نے کہا کہ چین …

برلن۔ یکم جون (اے پی پی) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ اس وقت بین الاقوامی صورتحال میں بڑی تبدیلیاں آ رہی ہیں،ہمیں اہم اور مشکل مسائل کا سامنا ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق برلن میں اپنے جرمن ہم منصب ماس کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ یک پہلویت اور تجارتی تحفظ پسندی بھی بڑھ رہی ہے۔ وانگ ای نے کہا کہ چین اور جرمنی کو ذمہ دار ممالک اور ہمہ گیر تزویراتی شراکت دار کی حیثیت سے دنیا پر مثبت اثرات ڈالنے اور عالمی استحکام اور اس کے تحفظ کے لئے بھر پور مشترکہ کوشش کرنی چاہیئے۔وانگ ای نے کہا کہ فریقین تعاون کے تحت باہمی سرمایہ کاری کی حمایت کریں گے۔ چینی منڈی کو مزید وسعت دینے سے جرمن صنعتی اداروں کی ترقی کے مزید وسیع مواقع میسر ہوں گے ۔