سرینگر ۔02 جون (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ علاقے کی صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز نے محکوم کشمیریوں کی زندگیاں اجیرن بنا کے رکھ دی ہیں۔ حریت کانفرنس نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے پلوامہ کے علاقے کاکہ پورہ میں مجاہدوں کے گھروں کی توڑ پھوڑ، پھلوں کے باغات کو تباہ کرنے ،مکانات کو مکینوں سمیت نذر آتش کرنے …
بھارتی فورسز نے محکوم کشمیریو ں کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں،کل جماعتی حریت کانفرنس، سید علی گیلانی کی مسلسل نظر بند ی اور انہیں جمعہ کی نماز کی ادائیگی سے روکنے کی مذمت

مزید خبریں
سرینگر ۔02 جون (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ علاقے کی صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز نے محکوم کشمیریوں کی زندگیاں اجیرن بنا کے رکھ دی ہیں۔ حریت کانفرنس نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے پلوامہ کے علاقے کاکہ پورہ میں مجاہدوں کے گھروں کی توڑ پھوڑ، پھلوں کے باغات کو تباہ کرنے ،مکانات کو مکینوں سمیت نذر آتش کرنے کی کوشش، نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی۔








