حریت قیادت اور کشمیری عوام کے درمیان مثالی اتحاد کیوجہ سے بھارت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے،میرواعظ میر واعظ عمر فاروق کا مولوی محمد یوسف کو خراج عقیدت

سرینگر ۔03 جون (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کشمیریوںکے خلاف بھارت کی جارحانہ پالیسی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حریت قیادت اور کشمیری عوام کے درمیان بے مثال اتحاد کی وجہ سے بھارتی حکومت اور مقبوضہ کی کٹھ پتلی انتظامیہ شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو مسلسل ایذا رسانی، ظلم و تشدداور املاک …

سرینگر ۔03 جون (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کشمیریوںکے خلاف بھارت کی جارحانہ پالیسی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حریت قیادت اور کشمیری عوام کے درمیان بے مثال اتحاد کی وجہ سے بھارتی حکومت اور مقبوضہ کی کٹھ پتلی انتظامیہ شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو مسلسل ایذا رسانی، ظلم و تشدداور املاک کی تباہی کا سامنا ہے اور یہ سب اسلئے کیا جارہا ہے کیونکہ کشمیری اپنی جدوجہد اور مبنی برحق موقف چھوڑنے کیلئے آمادہ نہیں ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیریوں نے بھارتی فورسز کی جبر و استبداد کی حالیہ کارروائیوںکے خلاف مکمل ہڑتال کر کے تحریک آزادی کے ساتھ ایک مرتبہ پھر اپنی بھر پور وابستگی کا ثبوت دیا ہے ۔