نیویارک۔ 4 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ نے القدس سفارتخانہ منتقل کرنے سے متعلق امریکی فیصلہ مسترد کردیا۔ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عصر حاضر میں اقوام متحدہ کا نمایاں ترین فیصلہ ہے۔ یوسف العثیمین نے کہا کہ مسجد الاقصیٰ مسئلہ فلسطین کا دل ہے۔ القدس ڈیڑھ ارب سے زیادہ مسلمانوں کے …
اقوام متحدہ نے القدس سے متعلق امریکی فیصلہ مسترد کردیا

مزید خبریں
نیویارک۔ 4 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ نے القدس سفارتخانہ منتقل کرنے سے متعلق امریکی فیصلہ مسترد کردیا۔ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عصر حاضر میں اقوام متحدہ کا نمایاں ترین فیصلہ ہے۔ یوسف العثیمین نے کہا کہ مسجد الاقصیٰ مسئلہ فلسطین کا دل ہے۔ القدس ڈیڑھ ارب سے زیادہ مسلمانوں کے دینی اور روحانی جذبات کا مرکز ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل بننے سے قبل میری شناخت سعودی شہری کی ہے جس نے میری عقل اور وجدان میں القدس سے محبت کو راسخ کررکھا ہے۔








