سرینگر ۔ 5 جون (اے پی پی)جموںوکشمیرلبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ بھارت کا ظلم و جبر بے دردی کے ساتھ ہم سے ہمارے ا±بھرتے ہوئے پھول چھین رہا ہے اورکشمیری نوجوانوں کو فوجی گاڑیوں کے نیچے کچل کر شہید کردینا اب بھارت کے ظلم و جبرکا نیا ہتھیار بن چکا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے ان خیالات کا اظہار نوہٹہ میں …
بھارتی فورسزکی گاڑیوں کے نیچے کچل کر نوجوانوں کو شہید کرنا بھارت کا نیا ہتھیاربن گیا ہے ، یاسین ملک

مزید خبریں
سرینگر ۔ 5 جون (اے پی پی)جموںوکشمیرلبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ بھارت کا ظلم و جبر بے دردی کے ساتھ ہم سے ہمارے ا±بھرتے ہوئے پھول چھین رہا ہے اورکشمیری نوجوانوں کو فوجی گاڑیوں کے نیچے کچل کر شہید کردینا اب بھارت کے ظلم و جبرکا نیا ہتھیار بن چکا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے ان خیالات کا اظہار نوہٹہ میں بھارتی فورسز کی گاڑی کی ٹکر سے شہید ہونیوالے کشمیر ی نوجوان قیصر بٹ کے اہلخانہ سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی فورسز کی گاڑیوںکی ٹکر سے کشمیری نوجوان کو شہید کردینا اب بھارت کا کشمیرمیں نیاہتھیار بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنسو گیس ، گولیوں اور پیلٹ گنوں سے کشمیریوں کو تہہ و تیغ کرنے کے بعد اب بھارتی استعمار نے نہتے کشمیری کو اپنی فوجی گاڑیوں کی زد میں لاکر شہید کرنے کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے اور ایسا کرتے ہوئے یہ فورسز کوئی عار یا شرم بھی محسوس نہیں کرتی ہیں۔








