گلوبل وارمنگ، خشک سالی، پانی کی کمی ، بنجر پن ، حیاتیاتی اقسام میں کمی جیسے سنجیدہ مسائل پوری دنیا کا مشترکہ مسئلہ ہیں،اردوان

انقرہ ۔ 6 جون (اے پی پی) ترک صدر نے عالمی یوم ِ ماحولیات کی مناسبت سے اپنے پیغام میں بنی نو انسان کے مستقبل کو خطرے سے دو چار کرنے والے ماحولیاتی مسائل کے حل میں عالمی تعاون کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار ترقیاتی پالیسیوں کا تعین کرتے وقت قدرتی ماحول کا تحفظ، شہری منصوبہ بندی، شجر کاری اور ماحولیاتی آلودگی کا سد ِ باب کرنے …

انقرہ ۔ 6 جون (اے پی پی) ترک صدر نے عالمی یوم ِ ماحولیات کی مناسبت سے اپنے پیغام میں بنی نو انسان کے مستقبل کو خطرے سے دو چار کرنے والے ماحولیاتی مسائل کے حل میں عالمی تعاون کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار ترقیاتی پالیسیوں کا تعین کرتے وقت قدرتی ماحول کا تحفظ، شہری منصوبہ بندی، شجر کاری اور ماحولیاتی آلودگی کا سد ِ باب کرنے والے منصوبو ں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ صدر اردوان نے کہا کہ ترکی ماحولیاتی مسائل کے حوالے سے جاری منصوبوں میں بین الاقوامی معاہدوں کے دائرہ کار کے تحت اپنی ذمہ داریوں ،اقتصادیات،شہری منصوبہ بندی، توانائی اور کئی دیگر شعبوںمیں ماحولیات کے تحفظ کو نمایاں اہمیت دینے والی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے