افغا نستان کے مغربی علاقہ میںطالبان جنگجوﺅں کا افغان فوجی اڈے پر حملہ، کم از کم 17 افغان فوجی ہلاک ہو گئے

ہرات ۔ 9 جون (اے پی پی) افغا نستان کے مغربی علاقہ میںطالبان جنگجوﺅں نے افغان فوجی اڈے پر حملہ کرکے کم از کم 17 افغان فوجیوں کو ہلاک کردیا جبکہ یہ حملہ افغان طالبان کی طرف سے افغان فورسز کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ طے پانے سے چند گھنٹے قبل کیا گیا ہرات کے صوبائی گورنر کے ترجمان جیلانی فرہاد نے میڈیا کوبتایا کہ زاوئل نامی ضلع میں …

ہرات ۔ 9 جون (اے پی پی) افغا نستان کے مغربی علاقہ میںطالبان جنگجوﺅں نے افغان فوجی اڈے پر حملہ کرکے کم از کم 17 افغان فوجیوں کو ہلاک کردیا جبکہ یہ حملہ افغان طالبان کی طرف سے افغان فورسز کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ طے پانے سے چند گھنٹے قبل کیا گیا ہرات کے صوبائی گورنر کے ترجمان جیلانی فرہاد نے میڈیا کوبتایا کہ زاوئل نامی ضلع میں گھات لگا کر کئے جانے والے اس حملہ میں کم از کم 17 افغان فوجی ہلاک اور چند دیگر زخمی ہوئے ہیں گورنر کے ترجمان نے مزید بتایا کہ اس حملے کے دوران متعدد طالبان عسکریت پسنبھی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں ۔