طالبان حملوں میں 65 سے زائد افغان فوجی ہلاک

کابل ۔ 10 جون (اے پی پی) افغانستان میں طالبان باغیوں کے تین حملوں میں 65 فوجی اور پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق افغان حکام نے بتایا کہ جنوبی قندھار، شمالی قندوز اور مغربی ہرات صوبوں میں تشدد کی کارروائیاں ہوئیں جن میں 17 سے زائد سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔علاقائی فوجی ترجمان کے حوالے سے، مقامی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ طالبان باغیوں نے قندھار کے …

کابل ۔ 10 جون (اے پی پی) افغانستان میں طالبان باغیوں کے تین حملوں میں 65 فوجی اور پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق افغان حکام نے بتایا کہ جنوبی قندھار، شمالی قندوز اور مغربی ہرات صوبوں میں تشدد کی کارروائیاں ہوئیں جن میں 17 سے زائد سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔علاقائی فوجی ترجمان کے حوالے سے، مقامی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ طالبان باغیوں نے قندھار کے شاہ ولی کوٹ ضلعے میں افغان قومی فوج پر دھاوا بول دیا۔ میجر خواجہ یحیٰ علوی نے افغان خبر رساں ادارے، ‘پڑواک’ کو بتایا کہ حملے کے نتیجے میں 25 فوجی ہلاک، جب کہ دیگر متعدد لاپتہ ہیں۔