مقبوضہ کشمیر، ترال اور اونتی پورہ میںایک بار پھر تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ جاری

سرینگر ۔ 10 جون (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسزنے ضلع پلوامہ کے علاقوں ترال اور اونتی پورہ میں ایک بار پھر تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز، پولیس اور پیراملٹری فورسز ترال اونتی پورہ روڈ پر مختلف مقامات پرگاڑےوں اور پیدل چلنے والوںکی …

سرینگر ۔ 10 جون (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسزنے ضلع پلوامہ کے علاقوں ترال اور اونتی پورہ میں ایک بار پھر تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز، پولیس اور پیراملٹری فورسز ترال اونتی پورہ روڈ پر مختلف مقامات پرگاڑےوں اور پیدل چلنے والوںکی تلاشی لے رہی ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز مسافروں کی تلاشی لے رہی ہیں، ان سے شناختی کارڈ طلب کررہی ہیںاورا نہیں گاڑیوں سے زبردستی اتاررہی ہیںجس سے لوگوں کوباالخصوص ہسپتال جانے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔