سنگاپور ۔ 10 جون (اے پی پی) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ اپنی مجوزہ ملاقات کے لیے سنگاپور پہنچ گئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ان دونوں رہنماوں کے درمیان یہ تاریخی ملاقات سینٹوسا جزیرے پر منگل کو ہو گی۔یہ پہلا موقع ہے جب شمالی کوریا کے رہنما کسی برسرےِ اقتدار امریکی صدر سے مل رہے ہیں۔سنگاپور کے وزیر خارجہ ویوین بالاکرشن نے ایک …
امریکی صدرسے ملاقات کے لئے کم جونگ ان سنگاپور پہنچ گئے

مزید خبریں
سنگاپور ۔ 10 جون (اے پی پی) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ اپنی مجوزہ ملاقات کے لیے سنگاپور پہنچ گئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ان دونوں رہنماوں کے درمیان یہ تاریخی ملاقات سینٹوسا جزیرے پر منگل کو ہو گی۔یہ پہلا موقع ہے جب شمالی کوریا کے رہنما کسی برسرےِ اقتدار امریکی صدر سے مل رہے ہیں۔سنگاپور کے وزیر خارجہ ویوین بالاکرشن نے ایک تصویر ٹویٹ کی ہے جس میں وہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کا سنگاپور کے ہوائی اڈے پر استقبال کر رہے ہیں۔








