ایران کے بارے میں عالمی جوہری معاہدے کو برقرار رہنا چاہیے، چینی صدر

بیجنگ۔ 11 جون (اے پی پی) چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ عالمی جوہری ڈیل پر عملدرآمد جاری رہنا چاہیے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق چین میں ہوئی شنگھائی تعاون کوآپریشن آرگنائزیشن کی سمٹ کے بعد ان دونوں رہنماو¿ں نے گفتگو میں جوہری ڈیل اور دیگر علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ شی جن …

بیجنگ۔ 11 جون (اے پی پی) چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ عالمی جوہری ڈیل پر عملدرآمد جاری رہنا چاہیے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق چین میں ہوئی شنگھائی تعاون کوآپریشن آرگنائزیشن کی سمٹ کے بعد ان دونوں رہنماو¿ں نے گفتگو میں جوہری ڈیل اور دیگر علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ شی جن پنگ کے بقول 2015ءمیں طے پانے والی یہ ڈیل مشرق وسطیٰ میں قیام امن اور استحکام کے لئے اہم ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ ماہ سے ڈیل سے دستبردار ہو گئے تھے جس کے بعد اس کا مستقبل غیر واضح ہو چکا ہے۔