ریاض ۔ 13 جون (اے پی پی) سعودی آئل کمپنی آرامکو نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھارت، چین اور ملائیشیا میں اربوں ڈالر کی لاگت سے آئل ریفائنریاں اور پیٹروکیمیکل فیکٹریاں قائم کرے گی۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق آرامکو میں ریفائنری کے شعبے کے نائب سربراہ عبدالعزیز الجدیمی نے ریاض میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ رواں سال کے دوران نئی شراکت کے منصوبے چین، …
بھارت ، چین اور ملائیشیا میں اربوں ڈالر سے آئل ریفائنریاں قائم کرینگے، آرامکو

مزید خبریں
ریاض ۔ 13 جون (اے پی پی) سعودی آئل کمپنی آرامکو نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھارت، چین اور ملائیشیا میں اربوں ڈالر کی لاگت سے آئل ریفائنریاں اور پیٹروکیمیکل فیکٹریاں قائم کرے گی۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق آرامکو میں ریفائنری کے شعبے کے نائب سربراہ عبدالعزیز الجدیمی نے ریاض میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ رواں سال کے دوران نئی شراکت کے منصوبے چین، بھارت اور ملائیشیا میں منطقی انجام کو پہنچ جائیں گے۔ آرامکو یومیہ 8 ملین بیرل سے 10ملین تک ریفائنری کی صلاحیت بڑھانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے اور 2030ءتک پیٹرو کیمیکل کی پیداوار دگنی کردیگی۔








