مکہ مکرمہ ۔ 13 جون (اے پی پی) رواں سال ماہ رمضان کی 27ویں شب کو حرم شریف میں بجلی کا استعمال گزشتہ سال کی 27ویں شب کے مقابلے میں 14فیصد زائد رہا ہے۔ سعودی بجلی کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعداوشمار کے مطابق رواں برسرمضان المبارک کی 27ویں شب کو حرم شریف میں بجلی کا استعمال گزشتہ برس کی نسبت 14 فیصد زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کمپنی …
مسجد الحرام میں بجلی کے استعمال میں 14فیصد اضافہ

مزید خبریں
مکہ مکرمہ ۔ 13 جون (اے پی پی) رواں سال ماہ رمضان کی 27ویں شب کو حرم شریف میں بجلی کا استعمال گزشتہ سال کی 27ویں شب کے مقابلے میں 14فیصد زائد رہا ہے۔ سعودی بجلی کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعداوشمار کے مطابق رواں برسرمضان المبارک کی 27ویں شب کو حرم شریف میں بجلی کا استعمال گزشتہ برس کی نسبت 14 فیصد زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ مملکت بھر میں گرمی کی شدید لہر کے باوجود عوام کو زیادہ بجلی فراہم کی گئی اور احتیاطی تدابیر سے کام لیا گیا۔








