اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) صدر آزاد جموںکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے کمشنر برائے انسانی حقوق کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے بارے میں جاری حالیہ رپورٹ جس میں مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی افواج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں ، انسانی ہلاکتوں، اذیتوں اور جسمانی و جنسی تشدد کا تفصیلاًذکر ہے کے بعد بین الاقوامی برادری کشمیر کے …
صدر آزادجموں و کشمیر کی کشمیر کمیٹی سویڈن کے جنرل سیکرٹری اور ممتاز سماجی کارکن تیمور عزیز سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) صدر آزاد جموںکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے کمشنر برائے انسانی حقوق کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے بارے میں جاری حالیہ رپورٹ جس میں مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی افواج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں ، انسانی ہلاکتوں، اذیتوں اور جسمانی و جنسی تشدد کا تفصیلاًذکر ہے کے بعد بین الاقوامی برادری کشمیر کے حوالے سے اب خاموش تماشائی کا کردار ترک کرکے ہندوستان کی باز پُرس کرے۔صدر آزادجموں و کشمیر نے ان خیالات کا اظہار کشمیر کمیٹی سویڈن کے جنرل سیکرٹری اور ممتاز سماجی کارکن تیمور عزیز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے صدر مسعود خان سے جمعہ کویہاںصدارتی بلاک کشمیر ہاﺅس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔سردار تیمور عزیز نے صدر کو بیرون ملک تارکین وطن کی طرف سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے کی جانیوالی کاوشوں سے آگاہ کیا ۔








