باران رحمت کے لئے گورنر ہاﺅس میں نماز استسقاءکی ادائیگی

96
APP08-28 KARACHI: June 28 - President Mamnoon Hussain offering Namaz-e-Istasqa (Pray for Rainfall) at Governor House. Governor Sindh Mohammad Zubair also present on the occasion. APP

کراچی ۔ 28 جون (اے پی پی)خشک سالی کے خاتمہ اور باران رحمت کے لئے گورنر ہاﺅس میں نماز استسقاءکی گئی۔ترجمان گورنر ہاﺅس کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین اور گورنرسندھ محمد زبیر نے خصوصی طور پر نماز میں شرکت کی، گورنر سیکریٹریٹ کے افسران و عملہ نے بھی نماز ادا کی۔ نماز کے بعد خشک سالی کے خاتمہ اور بارش کے لئے خصوصی دعا کی گئی جبکہ ملک کی ترقی و خو شحالی اور امن وامان کے لئے بھی دعا کی گئی۔