اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) نگران وفاقی وزیراطلاعات و نشریات و قانون و انصاف بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ کابینہ کے حالیہ اجلاس میں افغان مہاجرین کی ان کے وطن واپسی سمیت اہم فیصلے کیے گئے، اس کے علاوہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ڈالے گئے پاکستان کے نام اور اس سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات سے متعلق تبادلہ خیال …
نگران وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سید علی ظفر کا ٹی وی چینل پروگرام میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) نگران وفاقی وزیراطلاعات و نشریات و قانون و انصاف بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ کابینہ کے حالیہ اجلاس میں افغان مہاجرین کی ان کے وطن واپسی سمیت اہم فیصلے کیے گئے، اس کے علاوہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ڈالے گئے پاکستان کے نام اور اس سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات سے متعلق تبادلہ خیال ہوا ، ہر تیسرے چوتھے روز کابینہ کے اجلاس ہو رہے ہیںاور ہر مسئلے پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے تاکہ درپیش اہم مسائل کو حل کیا جا سکے، ملک میں عام انتخابات کا آزادانہ و منصفانہ، صاف و شفاف اور بروقت پر امن انعقاد نگران حکومت کی ذمہ داری ہے جس کے لیے کابینہ کی باہمی مشاورت سے اہم و موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، ملک کو درپیش پانی کے مسئلے کے حوالے سے نگران حکومت اہم اقدامات کر رہی ہے







