محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان،کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیزہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمایت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان، ڈی جی خان، مالاکنڈ، …

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان،کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیزہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمایت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان، ڈی جی خان، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ میرپور خاص، سکھر، قلات، مکران، بہاولپور، راولپنڈی ڈویژن میں چند مقامات پرتیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔