پاک فوج نے کامیاب اور بہادرانہ ریسکیو آپریشن میں برفانی چوٹی پر پھنسے تین غیر ملکی کوہ پیماﺅں کو ریسکیو کر لیا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ یکم جولائی (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ ہوابازی کے پائلٹس نے کامیاب اور بہادرانہ ریسکیو آپریشن کے دوران الترسرچوٹی پر19 ہزار فٹ کی بلندی پر برف میں پھنسے ہوئے تین غیر ملکی کوہ پیماﺅں کو ریسکیو کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اتوار کو اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ برف میں پھنسے ہوئے دو کوہ پیماﺅں بروس …

راولپنڈی ۔ یکم جولائی (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ ہوابازی کے پائلٹس نے کامیاب اور بہادرانہ ریسکیو آپریشن کے دوران الترسرچوٹی پر19 ہزار فٹ کی بلندی پر برف میں پھنسے ہوئے تین غیر ملکی کوہ پیماﺅں کو ریسکیو کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اتوار کو اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ برف میں پھنسے ہوئے دو کوہ پیماﺅں بروس نارمنڈ اور ملر ٹیموتھی کا تعلق برطانیہ سے ہے جبکہ تیسرے کوہ پیما کیرسٹن ہوبر کا تعلق آسٹریا سے ہے جو برف میں دبنے کے باعث ہلاک ہوگیا۔