اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) پاکستان نے471 بھارتی قیدیوں کی فہرست اتوار کو بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کردی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قیدیوں میں سویلین اور 418 ماہی گیر شامل ہیں۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے21 مئی2008ءکے معاہدے کے تحت دونوں ممالک اپنے اپنے ملکوں میں قیدیوں کی فہرستوں کے تبادلے کے پابند ہیں اور قیدیوں کی …
پاکستان نے471 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کردی قیدیوں میں سویلین اور 418 ماہی گیر شامل ہیں،دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) پاکستان نے471 بھارتی قیدیوں کی فہرست اتوار کو بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کردی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قیدیوں میں سویلین اور 418 ماہی گیر شامل ہیں۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے21 مئی2008ءکے معاہدے کے تحت دونوں ممالک اپنے اپنے ملکوں میں قیدیوں کی فہرستوں کے تبادلے کے پابند ہیں اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو کیا جاتا ہے۔ معاہدے کے تحت بھارت کی جانب سے بھی نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو پاکستانی قیدیوں کی فہرست فراہم کی گئی ہے جو بھارت کی مختلف جیلوں میں قید ہیں۔







