عام انتخابات 2018ءکیلئے 85307 پولنگ اسٹیشن قائم،2013ءکے مقابلے میں پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد میں 15ہزار اضافہ

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات 2018ءکیلئے 85307 پولنگ اسٹیشن قائم کردیئے ہیں 2013ءکے عام انتخابات کے مقابلے میں پولنگ اسٹیشن کی تعداد میں 15ہزار کا اضافہ ہوا ہے، مرد ووٹروں کیلئے 23424، خواتین 21707 جبکہ 40133 خواتین اور مردوں کے مشترک پولنگ اسٹیشن قائم کئے گیے ہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے …

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات 2018ءکیلئے 85307 پولنگ اسٹیشن قائم کردیئے ہیں 2013ءکے عام انتخابات کے مقابلے میں پولنگ اسٹیشن کی تعداد میں 15ہزار کا اضافہ ہوا ہے، مرد ووٹروں کیلئے 23424، خواتین 21707 جبکہ 40133 خواتین اور مردوں کے مشترک پولنگ اسٹیشن قائم کئے گیے ہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ہر ایک کلومیٹر کے بعد پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے، پنجاب میں 47813،سندھ میں 17747، خیبرپختونخوا 12534 جبکہ بلوچستان میں 4420 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ فاٹا اور ایف آر میں 1986 جبکہ اسلام آباد 797 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔