وفاقی دارالحکومت کے تین انتخابی حلقوں میں کانٹے دار مقابلے کی بساط بچھ گئی

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تین انتخابی حلقوں میں کانٹے دار مقابلے کی بساط بچھ چکی ہے۔ حلقہ این اے 52 میں مسلم لیگ کے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد افضل کھوکھر اور پی ٹی آئی کے راجہ خرم نواز سمیت دیگر امیدوار مد مقابل ہیں۔ وفاقی دارالحکومت کا یہ حلقہ اسلام آباد کے مغرب میں واقع مضافاتی …

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تین انتخابی حلقوں میں کانٹے دار مقابلے کی بساط بچھ چکی ہے۔ حلقہ این اے 52 میں مسلم لیگ کے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد افضل کھوکھر اور پی ٹی آئی کے راجہ خرم نواز سمیت دیگر امیدوار مد مقابل ہیں۔ وفاقی دارالحکومت کا یہ حلقہ اسلام آباد کے مغرب میں واقع مضافاتی علاقوں پر مشتمل ہے جس میں کچھ شہری حصے سمیت متعدد دیہات بھی شامل ہیں۔ راجہ خرم نواز اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری دونوں امیدواروں کا تعلق اسی مضافاتی علاقوں سے ہے ۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو ماضی میں دو مرتبہ اس حلقے سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کا اعزاز حاصل رہا ہے