اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ کامسٹیک نے اسلامی دنیا میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے سلسلہ اہم کردار ادا کیا ہے اوراس ادارہ کو مو¿ثر بنانے میں ڈاکٹر شوکت حمید کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے یہ بات ایوان صدر میں کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شوکت حمید سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے اپنی تعیناتی کی …
صدر مملکت ممنون حسین کی کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شوکت حمید سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ کامسٹیک نے اسلامی دنیا میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے سلسلہ اہم کردار ادا کیا ہے اوراس ادارہ کو مو¿ثر بنانے میں ڈاکٹر شوکت حمید کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے یہ بات ایوان صدر میں کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شوکت حمید سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے اپنی تعیناتی کی میعاد مکمل ہونے پر پیر کو ان سے الوداعی ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ ڈاکٹر شوکت حمید نے جس جذبہ کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کیں توقع ہے کہ ان کے جانشین بھی اسی لگن اور جذبہ کے ساتھ اپنا کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ معا شی ترقی میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ کو بنیادی اہمیت حاصل ہے اور اس سلسلہ میں پاکستان سمیت او آئی سی ممالک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کےلئے وسیع مواقع میسر ہیں، اس سلسلہ میں کامسٹیک کا کردار اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامسٹیک کا تعلق اگرچہ نیچرل و فیزیکل سائنسز کے ساتھ ہے لیکن اسلامی دنیا میں سماجی علوم پر بھی گہری توجہ کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے تجویز پیش کی کہ کامسٹیک میں سماجی علوم کا شعبہ بھی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کامسٹیک کو او آئی سی ممالک کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر شوکت حمید نے صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کےلئے تعلیمی شعبہ میں اپنی خدمات پیش کرنے کےلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔







