پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی میں ملوث مزید 12 خطرناک ترین دہشتگردوں، 6 دہشتگردوں کی سزاﺅں کی توثیق کر دی

راولپنڈی ۔ 2 جولائی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی میں ملوث مزید 12 خطرناک ترین دہشتگردوں اور 6 دہشتگردوں کو دی جانے والی مختلف نوعیت کی سزاﺅںکے فیصلوں کی توثیق کر دی ہے ،سزائے موت پانے والے دہشتگرد سکیورٹی اہلکاروں ، عوام کو قتل کرنے ،اغواءبرائے تاوان میں ملوث تھے۔دہشتگردوں پر مرکزی امام بارگاہ پارہ چنار پر حملے کا بھی الزام …

راولپنڈی ۔ 2 جولائی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی میں ملوث مزید 12 خطرناک ترین دہشتگردوں اور 6 دہشتگردوں کو دی جانے والی مختلف نوعیت کی سزاﺅںکے فیصلوں کی توثیق کر دی ہے ،سزائے موت پانے والے دہشتگرد سکیورٹی اہلکاروں ، عوام کو قتل کرنے ،اغواءبرائے تاوان میں ملوث تھے۔دہشتگردوں پر مرکزی امام بارگاہ پارہ چنار پر حملے کا بھی الزام تھا، سزائے موت پانے والے دہشتگردوں پر 26 سویلینز سمیت 34 افراد کے قتل کا الزام تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق اسحاق خان ولد سعداللہ خان ،رشید ولد مومن خان ،میراج ولد شاہین گل اور محمد رسول ولد نیک مت خان کالعدم تنظیم کے متحرک اراکین تھے ، یہ مرکزی امام بارگاہ پارہ چنار پر حملے میں براہ راست ملوث تھے جس کے نتیجے میں 22شہری شہید اور 130زخمی ہوئے تھے ۔ٹرائل کورٹ اور مجسٹریٹ کے سامنے تمام جرائم کا اعتراف کرنے پر ان چاروں دہشت گردوں کو سزائے موت سنائی گئی تھی ۔جنت کریم ولد گل کریم ،ابوبکر ولد حیدر خان اور انور خان ولد عبدلجانان کالعدم تنظیم کے متحرک کارکنان تھے ، یہ سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے جس کے نتیجے میں 5پولیس افسران اور تین شہری شہید ہوئے تھے ۔ٹرائل کورٹ اور مجسٹریٹ کے سامنے تمام جرائم کا اعتراف کرنے پر ان دہشت گردوں کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔غلام حیب ولد شیر بہادر اور عبدالغفور ولد محمد جان کالعدم تنظیم کے متحرک کارکنان تھے یہ مسلح افواج اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے جے کے تنیجے میں نائب صوبیدار محمد عارف، سپاہی شوکت علی شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے ۔ٹرائل کورٹ اور مجسٹریٹ کے سامنے تمام جرائم کا اعتراف کرنے پر ان دہشت گردوں کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔رواز خان ولد زمین خان اور مبارک زیب ولد لطیف کالعدم تنظیم کے متحرک کارکنان تھے یہ امن کمیٹی کے ملک حاجی محمد کو قتل کرنے سمیت دیگر دہشت گردی کی سنگین کارروائیوں میں ملوث تھے ۔ٹرائل کورٹ اور مجسٹریٹ کے سامنے تمام جرائم کا اعتراف کرنے پر ان دہشت گردوں کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔ایو ب حان ولد حاجی محمد کالعدم تنظیم کا متحرک رکن تھا ، یہ سکیورٹی اہلکاروں کو ذبحہ کرنے اور دیگر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا ۔ ٹرائل کورٹ اور مجسٹریٹ کے سامنے تمام جرائم کا اعتراف کرنے پر اسے سزائے موت سنائی گئی تھی۔