اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی سے چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پیر کو راولپنڈی میں وزارت دفاع میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ایئر چیف نے وفاقی وزیر دفاع پاکستان کو ایئر فورس کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ ورانہ بہترین کارکردگی کے بارے میں بتایا۔ ملاقات کے دوران موجودہ سٹریٹجک صورتحال …
نگران وفاقی وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی سے چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی سے چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پیر کو راولپنڈی میں وزارت دفاع میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ایئر چیف نے وفاقی وزیر دفاع پاکستان کو ایئر فورس کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ ورانہ بہترین کارکردگی کے بارے میں بتایا۔ ملاقات کے دوران موجودہ سٹریٹجک صورتحال اور سیکورٹی چیلنجز سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر دفاع نے پی اے ایف کے عملہ کے ملی جذبہ اور لگن کو سراہا۔







