چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان سے رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو( نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے گوادر انڈسٹریل سٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی بلوچستان میں کمرشل اور انڈسٹریل اراضی کی مبینہ غیر قانونی اور خلاف قواعد الاٹمنٹ سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کی اطلاعات پر ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ چیئرمین نیب نے گوادر میں مبینہ طورپر اربوں روپے کے …

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو( نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے گوادر انڈسٹریل سٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی بلوچستان میں کمرشل اور انڈسٹریل اراضی کی مبینہ غیر قانونی اور خلاف قواعد الاٹمنٹ سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کی اطلاعات پر ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ چیئرمین نیب نے گوادر میں مبینہ طورپر اربوں روپے کے اراضی سکینڈل کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا ہے ۔ یہ رپورٹس ملی تھیں کہ ساحلی شہر گوادر میں 70ارب روپے مالیت کے 3166ایکڑ اراضی پرائیویٹ افراد کو الاٹ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق انڈسٹریل اور کمرشل اراضی کی مبینہ غیر قانونی الاٹمنٹ سے بلوچستان کی ترقی داﺅ پر لگ گئی ہے کیونکہ گوادر انڈسٹریل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایساادارہ بننے کی بجائے ایک اسٹیٹ ایجنسی بن گئی ہے ۔ ریکارڈ کی ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد یہ معلوم ہوا ہے کہ گوادر انڈسٹریل سٹیٹ اتھارٹی نے کمرشل اور انڈسٹریل پلاٹ الاٹ کرتے ہوئے قواعد کو مکمل طورپر نظر انداز کیا۔