اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) نیب نے سابق چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ محمد جاوید حنیف کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم پر سابق وزیر پورٹس اینڈشپنگ بابر غوری کے ساتھ مل کر کراچی پورٹ ٹرسٹ میں 940 ملازمین غیر قانونی طور پر بھرتی کرنے سے متلعق کراچی پورٹ ٹرسٹ کے افسران کے خلاف انویسٹی گیشن میں مطلوب تھا۔ یہ بھرتیاں کراچی پورٹ ٹرسٹ کے قواعد وضوابط کے خلاف …
نیب نے 940 ملازمین کی غیر قانونی بھرتی کی تحقیقات میں مطلوب سابق چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ محمد جاوید حنیف کو گرفتار کرلیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) نیب نے سابق چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ محمد جاوید حنیف کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم پر سابق وزیر پورٹس اینڈشپنگ بابر غوری کے ساتھ مل کر کراچی پورٹ ٹرسٹ میں 940 ملازمین غیر قانونی طور پر بھرتی کرنے سے متلعق کراچی پورٹ ٹرسٹ کے افسران کے خلاف انویسٹی گیشن میں مطلوب تھا۔ یہ بھرتیاں کراچی پورٹ ٹرسٹ کے قواعد وضوابط کے خلاف کی گئی ۔ بڑی تعداد میں یہ بھرتیاں مشتہر کئے گئے بغیر تقابلی طریقہ کار، عمر کی حد، طبی معائنہ اور بھرتیوں کے بنیادی ضوابط نظر انداز کرکے کی گئیں۔ غیر قانونی بھرتیوں سے قومی خزانے کو 2 ارب 80کروڑ کانقصان پہنچا۔ ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے لئے احتساب عدالت کراچی میں پیش کیاجائے گا۔







