اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے علاج کی غرض سے بھارت جانے والی پاکستانی بچی زینب کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے ترجمان نے بھارتی حکومت سے زینب کی میت کی حوالگی کا عمل تیز کرنے کی درخواست کی ہے۔منگل کو ترجمان کی جانب سے جاری ایک ٹویٹ کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن اس معاملے کو دیکھ رہا ہے۔ترجمان …
ترجمان دفتر خارجہ کی علاج کی غرض سے بھارت جانے والی پاکستانی بچی زینب کے انتقال کی تصدیق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے علاج کی غرض سے بھارت جانے والی پاکستانی بچی زینب کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے ترجمان نے بھارتی حکومت سے زینب کی میت کی حوالگی کا عمل تیز کرنے کی درخواست کی ہے۔منگل کو ترجمان کی جانب سے جاری ایک ٹویٹ کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن اس معاملے کو دیکھ رہا ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ زینب کی میت کی حوالگی سے متعلق تمام تر کارروائی مکمل کرلی گئی ہے، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے زینب کی میت کی حوالگی سے متعلق کارروائی سے آگاہ کیا۔دفترخارجہ کے ترجمان نے غمزدہ خاندانی سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیصل آباد کی 7 سالہ زینب لدھیانہ کے اسپتال میں انتقال کرگئی۔والد کے مطابق کمسن زینب کے دل میں 3 سوراخ تھے اور اس کے دل کا بایاں حصہ بھی کام نہیں کر رہا تھا۔







