انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے، شاید خاقان عباسی

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) سابق وزیراعظم و رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) تیار ہے، انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔ نجی ٹی وی چینلز کے مطابق منگل کو یہاں اسلام آباد کے حلقہ 53 میں اپنے الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) …

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) سابق وزیراعظم و رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) تیار ہے، انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔ نجی ٹی وی چینلز کے مطابق منگل کو یہاں اسلام آباد کے حلقہ 53 میں اپنے الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) این اے 53 سے بھاری اکثریت سے جیتے گی، عائشہ گلا لئی ہو یا پھر عمران خان جیت پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی کی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت نے گزشتہ 5 سال عوام کی خدمت کی ہے اور اپنی اسی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جا رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی، جو وفاداری بدلتے ہیں انہیں عوام 25 جولائی کو شکست دیں گے۔