راولپنڈی ۔ 3 جولائی (اے پی پی) بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کیلئے انٹرنیشنل ریسلرز پاکستان پہنچ گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ریسلنگ کے مقابلے اگست میں اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں ہوں گے۔ انٹرنیشنل ریسلرز میں ریمنڈ تھامس لیٹمر (برطانیہ)، اینڈریو میری سن (برطانیہ)، نکلوس تانیا بروکس (امریکہ) اور ہیرس فائز شامل ہیں۔ رنگ آف پاکستان مقابلے کا انعقاد آئی ایس پی آر کے تعاون سے …
بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کیلئے انٹرنیشنل ریسلرز پاکستان پہنچ گئے، ریسلنگ کے مقابلے اگست میں اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں ہوں گے، آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 3 جولائی (اے پی پی) بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کیلئے انٹرنیشنل ریسلرز پاکستان پہنچ گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ریسلنگ کے مقابلے اگست میں اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں ہوں گے۔ انٹرنیشنل ریسلرز میں ریمنڈ تھامس لیٹمر (برطانیہ)، اینڈریو میری سن (برطانیہ)، نکلوس تانیا بروکس (امریکہ) اور ہیرس فائز شامل ہیں۔ رنگ آف پاکستان مقابلے کا انعقاد آئی ایس پی آر کے تعاون سے کیا گیا ہے، جس کا مقصد پاکستان میں کھیلوں کو فروغ دینا اور پرامن اور ترقی پسند پاکستان کے دورے کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ غیر ملکی ریسلرز نے ریسلنگ کے مقابلوں کے حوالے سے رابطے کیلئے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا۔







