اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے کامیاب سرکاری عازمین حج میں شامل میڈیکل ڈاکٹروں سے رضاکارانہ خدمات طلب کر لی ہیں۔ منگل کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ ڈاکٹرسعودی عرب میں پاکستان حج میڈیکل مشن کی معاونت کرینگے۔ ترجمان نے کہا کہ سرکاری سکیم کے تحت روانہ ہونے والے میڈیکل ڈاکٹر درخواست دینے کے اہل ہیں۔ وزارتِ مذہبی امور …
وزارت مذہبی امور نے کامیاب سرکاری عازمین حج میں شامل میڈیکل ڈاکٹروں سے رضاکارانہ خدمات طلب کر لیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے کامیاب سرکاری عازمین حج میں شامل میڈیکل ڈاکٹروں سے رضاکارانہ خدمات طلب کر لی ہیں۔ منگل کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ ڈاکٹرسعودی عرب میں پاکستان حج میڈیکل مشن کی معاونت کرینگے۔ ترجمان نے کہا کہ سرکاری سکیم کے تحت روانہ ہونے والے میڈیکل ڈاکٹر درخواست دینے کے اہل ہیں۔ وزارتِ مذہبی امور عازمین حج کو تیز ترین اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ خواہشمند رضاکار میڈیکل ڈاکٹر وزارت میں جلد نامزدگی بھجوا ئیں۔







