چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کراچی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو

کراچی ۔ 3 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا ترقی یافتہ لاہور آج سب کے سامنے ہے، بارش کے پانی میں عوام کا اربوں روپیہ بہہ گیا، اب اس کا حساب کون دے گا۔ یہ بات انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ عمران خان نے کہا کہ مون سون کی پہلی بارش نے لاہور …

کراچی ۔ 3 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا ترقی یافتہ لاہور آج سب کے سامنے ہے، بارش کے پانی میں عوام کا اربوں روپیہ بہہ گیا، اب اس کا حساب کون دے گا۔ یہ بات انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ عمران خان نے کہا کہ مون سون کی پہلی بارش نے لاہور کا یہ حال کردیاتو آگے کیا ہوگا، میٹرو اور اورنج ٹرین ہر سال اربوں روپے کا خسارہ کرے گی۔ شہباز شریف کا ترقی یافتہ لاہور آج سب کے سامنے ہے۔ میٹرو اور اورنج ٹرین سے ہر سال اربوں کا خسارہ غریب عوام ادا کریں گے۔ شریف برادران نے جو پیسہ وہاں خرچ کیا، وہی دیانتداری سے اسٹرکچر پر خرچ کرتے تو لاہور کا یہ حال نہ ہوتا۔ پی آئی اے کو ٹھیک کرنے میں اربوں روپیہ لگ گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو قرضوں سے نکالنا چاہتا ہوں، پانی کا مسئلہ شدت اختیار کرچکا ہے ۔اگر اس مسئلے کو کنٹرول نہیں کیا گیا تو ملک ریگستان بن جائے گا۔اس کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے میمن گوٹھ پہنچ کر فکس اِٹ یتیم خانے کا افتتاح بھی کیا۔