اسلام آباد۔ 15 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی،ترقی واصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ ملک کی ترقی سیاسی استحکام وتسلسل، شیڈوژن،سیکورٹی اورسماجی انصاف کے بغیرممکن نہیںہے۔ 2013میںملک کوکئی بحرانوںسے گزرناپڑامگراب وفاقی حکومت نے معاشی واقتصادی ترقی واستحکام کیلئے فقیدالمثال اقدامات کئے ہیںجن کے دوررس اثرات مرتب ہورہے ہیں، وفاقی حکومت وطن عزیز میںتوانائی اوربنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے پرعزم ہے۔ 2025تک پاکستان دنیاکے25ترقیافتہ ممالک کی صف میںشامل ہوگاتاہم آئندہ کی ضروریات اورترقی کے عمل کومضبوط اورتیزکرنے کیلئے مزیدبہترحکمت عملی اپنانی ہوگی اورمعاشی واقتصادی ترقی اورملک میںخوشحالی کیلئے ہمیںٹیکس ریونیوبڑھانے اوربیرونی سرمایہ کاری پاکستان لاناہوگی۔