وزیراعظم محمد نواز شریف کی سیکریٹری انسانی وسائل وترقی کو کویت میں جاں بحق ہونے والے 9 پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس لانے کی ہدایت

170

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے سیکریٹری انسانی وسائل وترقی کو کویت میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے 9 پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس لانے کے لئے انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے او پی ایف کو ہدایت کی کہ وہ دفتر خارجہ اور کویت میں پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ مل کر اس سلسلے میں اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ اور او پی ایف متاثرہ خاندانوں سے رابطہ اور انہیں اس بارے میں آگاہ رکھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ تین روز کے اندر تارکین وطن کارکنوں کی حیثیت سے ان کو معاوضہ بھی ادا کیا جائے۔