اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) اسلامی ممالک کے مذہبی سکالروں کی دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس سعودی عرب کے ساحلی شہرجدہ میں منگل کو شروع ہوگئی۔کانفرنس میں شرکاءافغانستان، جو گزشتہ چاردھائیوں سے دہشت گردی اورعسکریت پسندی سے متاثر ہے، میں امن اوراستحکام کے قیام کیلئے اقدامات کا تفصیل سے جائزہ لیں گے۔اسلامی تعاون کی تنظیم (اوآئی سی ) کے زیراہتمام اس کانفرنس میں 57ممالک کے علمائے کرام اورمذہبی …
اسلامی ممالک کے مذہبی سکالروں کی دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس جدہ میں شروع ہوگئی
اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) اسلامی ممالک کے مذہبی سکالروں کی دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس سعودی عرب کے ساحلی شہرجدہ میں منگل کو شروع ہوگئی۔کانفرنس میں شرکاءافغانستان، جو گزشتہ چاردھائیوں سے دہشت گردی اورعسکریت پسندی سے متاثر ہے، میں امن اوراستحکام کے قیام کیلئے اقدامات کا تفصیل سے جائزہ لیں گے۔اسلامی تعاون کی تنظیم (اوآئی سی ) کے زیراہتمام اس کانفرنس میں 57ممالک کے علمائے کرام اورمذہبی سکالرز شریک ہیں۔اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے چئیرمین پروفیسرڈاکٹرقبلہ آیاز اوردیگرمذہبی سکالرزکانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹریوسف العثیمین ، سعودی عرب کے وزیرمذہبی امورڈاکٹرعبدالطیف، بن عبدالعزیز الشیخ اور200 زائد نمائندے کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں جبکہ افغان علماءکونسل کے سربراہ مولوی قیام الدین کشف کی قیادت میں 35رکنی افغان علماءاورمذہبی سکالروں کاوفد بھی کانفرنس میں شامل ہے۔









