سرینگر ۔ 10 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماءاور تحریک حریت جموںوکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے پارٹی کے کارکنوں حاجی بشیر احمد صوفی اور عبدالرحمان تانترے پر دوبارہ کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر کے اہیں جموں کی کوٹ بھلوال جیل منتقل کرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد اشرف صحرائی نے سرینگر میں جاری ایک بیان …
اشرف صحرائی کی طرف سے پارٹی کارکنوں کی کالے قانون کے تحت کوٹ بھلوال جیل منتقلی کی مذمت
سرینگر ۔ 10 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماءاور تحریک حریت جموںوکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے پارٹی کے کارکنوں حاجی بشیر احمد صوفی اور عبدالرحمان تانترے پر دوبارہ کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر کے اہیں جموں کی کوٹ بھلوال جیل منتقل کرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد اشرف صحرائی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بشیر احمد صوفی اور عبدالرحمان تانترے دونوں کو بھارتی پولیس نے2016کے عوامی احتجاج کے دوران گرفتار کر کے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کوٹ بھلوال جیل منتقل کردیا تھا ۔ انہوںنے افسوس ظاہر کیاکہ دونوں معمر افرادجو مختلف عارضوں میں مبتلا ہیںکی غیر قانونی نظربندی کو طول دیاجارہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ نظربندی کے دوران عبدالرحمان کو کوٹ بھلوال جیل میں برین ہمریج ہوچکا ہے جبکہ بشیر احمد صوفی بھی انتہائی علیل ہیں۔









